دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 57 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 57

57 50- کالی کٹ (جنوبی ہند) کی ایک مجلس سوال و جواب میں ایک معزز غیر احمدی دوست نے سوال کیا کہ پیشگوئی اسمه احمد کے متعلق آپ کا کیا موقف ہے؟ میں نے عرض کیا کہ قرآن مجید کی ہر آیت کے کئی بطن اور کئی معانی ہیں مثلاً مفسرین نے ق والقرآن کے تین معنی تحریر کیے ہیں۔(۱) قادر خدا (۲) قلب محمد (۳) کوہ قاف۔بالکل اسی نقطہ نگاہ سے ہمیں "اسمه احمد" کی شخصیت کے بارہ میں غور و فکر کرنا ہوگا جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ خود آنحضرت ﷺ نے مہدی امت کا نام احمد بتلایا ہے۔(فتاوی حدیثیہ صفحہ ۳۳ حضرت ابن حجر المکی مطبوعہ مصر ۱۹۳۷ء ) اس صورت میں اصل سوال تو یہ اٹھنا چاہیے کہ آنحضرت اللہ نے جو حقیقی معنوں میں اس پیشگوئی "اسمۂ احمد“ کے مصداق ہیں، مہدی کا نام کیوں احمد رکھا۔سو اس کا جواب یہ ہے کہ لفظ ”احمد“ کے لغوی معنی ہیں سب سے بڑھ کر تعریف کرنے والا۔اس حقیقت کی روشنی میں میرا ایمان ہے کہ اگر آیت اسمه احمد" میں خدا کی انتہائی حمد و ثنا کرنے والے نبی کا ذکر ہے تو اس سے سوائے سیدنا ومولانا حضرت اقدس محمد عربی ﷺ کی مبارک و مقدس ذات کے اور کوئی مراد لیا ہی نہیں جاسکتا اور اگر یہ خیال کیا جاوے کہ یہ پیشگوئی محمد مصطفی سے کے کسی بے مثال عاشق صادق اور سب سے بڑھ کر آپ کے مناقب و محاسن بیان کرنے والے وجود سے تعلق رکھتی ہے تو اسے حضرت بانی جماعت احمدیہ پر ہی چسپاں کرنا ہوگا۔یہ تفسیر سن کر سائل نے اعتراض کیا کہ مرزا صاحب کا نام تو غلام احمد تھا۔آپ " اسمه احمد" کا مصداق کیونکر ہو سکتے ہیں؟ سارے حاضرین اس دلچسپ سوال کا جواب سننے کے لیے بے تابی سے منتظر تھے کہ میں نے یہ نکتہ پیش کیا کہ آنحضرت ابن عبداللہ تھے کیونکہ عبداللہ تو ہمارے نبی کے والد معظم کا نام تھا مگر اللہ نے سورہ جن آیت ۲۰ میں آپ کو " عبد اللہ کے نام سے پکارا ہے۔اسی طرح میں کہتا ہوں جس قادر خدا نے ابن عبد اللہ کو عبد اللہ بنا دیا اُس نے آپ کے غلام صادق کا نام احمد رکھ دیا۔یادر ہے عربی میں غلام بیٹے کو بھی کہا جاتا ہے۔خود اللہ جلتا نہ فرماتا ہے فَبَشِّرُنَهُ بِغُلَم حليم (الصافات: ١٠٢) 51- ایک مجلس میں سوال اٹھایا گیا کہ بانی سلسلہ نے کشف دیکھا تھا کہ قرآن مجید میں قادیان کا نام ہے۔یہ نام کہاں ہے قرآن سے دکھلایئے۔میں نے جواب دیا آپ اپنے تئیں کشفی کیفیت طاری کر کے دیکھیں گے تو ضرور مل جائے گا۔دوسرا ر بوہ کو ہم قادیان کا ظل اور عکس سمجھتے