دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 44 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 44

44 حضرت عیسی کو خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور قدسی سے صدیوں قبل نبی بنایا گیا مگر میرا اصل سوال یہ ہے کہ فرض کریں حضرت عیسی ابھی دمشق منارۃ البیضاء پر نازل ہو جائیں قطع نظر اس کے کہ انہیں شناخت کون کرے گا کہ گیروے کپڑوں میں ملبوس سچ سچ مسیح ناصری ہی ہیں یا کوئی شخص پیرا شوٹ سے چھلانگ لگا کر مینار کے پاس آگیا ہے؟ پھر آپ اور میں مسلم دنیا کے کروڑوں مسلمان اسے بیک وقت آسمان سے نازل ہوتے ہوئے کس طرح مشاہدہ کر سکتے ہیں؟ فرض کیجیے مسیح علیہ السلام بیت المبارک ربوہ کے بیرونی صحن میں اتریں تو ہم جو اس وقت دفتر شعبہ تاریخ میں محو گفتگو ہیں ، کیونکر زیارت کر سکیں گے؟ پھر حل طلب امر یہ بھی ہے کہ وہ دوبارہ تشریف لا کر کون سی شریعت پھیلائیں گے؟ فرمانے لگے کہ قرآن۔میں نے دریافت کیا کہ ان کا بیان اللہ جلشانہ نے سورہ مریم میں ریکارڈ کیا ہے کہ میں عمر بھر الکتاب، یعنی انجیل کی منادی کروں گا۔آپ کے نزدیک جب چھ سو سال بعد قرآن مجید کی تجلی قلب مصطفی پر ہوئی وہ آسمان پر تھے۔انہیں دنیا میں آکر قرآن کا علم کیسے ہوگا ؟ دوہی صورتیں ہیں یا تو اللہ تعالی براہ راست پورا قرآن دوبارہ ان پر بھی نازل کرے یا وہ آپ علماء کے شاگرد بن کر قرآن مجید سیکھیں مگر آپ کے نظریہ کے مطابق وحی کا دروازہ قیامت تک کے لئے بند ہے اور شاگردی شان نبوت کے منافی ہے۔خدارا ان باتوں پر خداترسی سے غور فرمائیں مگر یہ سب پہلو تو برسبیل تذکرہ ذکر ہوئے ہیں۔میرا بنیادی سوال یہ ہے کہ حضرت مسیح کی تشریف آوری کے بعد کوئی پرانا نبی آسکتا ہے؟ فرمانے لگے ہرگز نہیں۔اور نیا نبی؟ کہنے لگے اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔میں نے کہا آپ حضرات نے خود یہ اعتراف کر لیا ہے کہ آخری نبی ہمارے سید و مولی محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نہیں بلکہ یہودی امت کے نبی ہیں جن کے بعد نہ کوئی پرانا نبی آ سکتا ہے نہ نیا۔پس میں آپ کو ختم نبوت کا منکر تو نہیں کہتا صرف یہ کہتا ہوں کہ آپ حضرت عیسی کو خاتم النبین یقین کرتے ہیں اور ہم احمد کی سید لولاک شہر دو عالم حضرت محمد مصطفی صل اللہ کو۔ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام وہ قتل بھی کرتے ہیں تو تیر چا نہیں ہوتا 43 قیام پاکستان کے بعد میرا پہلا اور آخری پبلک مناظرہ (DEBATE 1951ء کے لگ بھگ بیداد پور (ضلع شیخو پورہ ) میں ہوا جبکہ میری عمر قریباً چوبیس برس ہوگی۔فریق ثانی کے مناظر حکیم