دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 43 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 43

43 قاضی محمد نذیر صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے۔آپ نے فرمایا مجھے تو ایک فوری کام ہے اور خاکسار کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ آپ اس سے تبادلہ خیالات کر لیں۔میں نے گفتگو کا آغاز ان الفاظ سے کیا کہ آپ حضرات سے جماعت احمدیہ کا صرف اور صرف دو لفظی اختلاف ہے۔انہوں نے حیرت زدہ ہو کے اسکی وضاحت چاہی جس پر میں نے عرض کیا کہ ہمارا اختلاف صرف لفظ "توفی" اور " مع " کے معنوں میں ہے جس کا فیصلہ کتاب اللہ سے لینا چاہیے۔قرآنی دعا ہے وَتَوَفَّنَا مَعَ الابرار : ( آل عمران : 194) قرآن کا کتنا زبردست اعجاز ہے کہ اس نے ایک فقرہ میں دونوں متنازعہ لفظوں کو جمع کر کے دن چڑھا دیا ہے۔فرمائیے کیا اس دعا کا ترجمہ یہ ہے کہ اے خدا نیکوں کے ساتھ ہمیں آسمان پر اٹھا لے یا یہ کہ جب کوئی نیک بندہ مرنے لگے تو ساتھ ہی ہمارا ہارٹ بھی فیل ہو جائے۔اس استدلال نے انہیں بالکل لاجواب کر دیا اور ان کے منہ پر ہوائیاں اڑ نے لگیں۔میں نے ڈنکے کی چوٹ کہا کہ اس دعا کے صرف ایک ہی معنی ہیں کہ ہمیں نیکوں میں شامل کر کے وفات دے۔اب انہوں نے ایک چالاک وکیل کی طرح پینترا بدلا اور مجھ سے پوچھا کہ آپ لوگوں کا ختم نبوت پر ایمان ہے؟ میں نے بتایا کہ خاتم النبین پنجابی یا پشتو کا لفظ نہیں بلکہ فصیح و بلیغ عربی کلام ہے جو سورہ احزاب میں انگوٹھی کے نگینہ کی طرح چمک دمک رہا ہے اور آسمان کے بے شمار ستاروں کی طرح لاتعداد معنی کا سمندر اپنے اندر پنہاں رکھتا ہے (چنانچہ میں نے دسمبر 1977 کی تقریر جلسہ سالانہ تفسیر خاتم النبیین اور بزرگان سلف میں قدیم اسلامی لٹریچر سے بالبداہت ثابت کیا ہے کہ ) اب تک صلحائے امت خاتم النبین “ کے منفرد منصب وخطاب کے تہیں معانی بیان فرما چکے ہیں جو ہر احمدی کو مسلم ہیں مگر ہم کوئی ایسا معنی برداشت نہیں کر سکتے جس سے یہودی امت کے نبی حضرت مسیح ناصری کو خاتم النبین قرار دینا پڑے جیسا کہ آپ اصحاب کا عقیدہ ہے۔یہ سنتے ہی ایک عالم دین نے فرمایا یہ ہرگز ہمارا عقیدہ نہیں۔خاکسار نے عرض کیا کہ اس دعوی کا ثبوت آپ ہی کی زبانِ مبارک سے مل جائے گا کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ علمائے پاکستان نے اسمبلی سے یہ قانون پاس کرایا ہے کہ خاتم النبیین کے معنی ہیں غیر مشروط آخری نبی۔اب میں آپ حضرات ہی سے پوچھتا ہوں کہ آپ کے نزدیک خدا کے نبی مسیح ناصری علیہ السلام دوبارہ نہیں آئیں گے ؟ ارشاد ہوا کہ کیوں نہیں مگر وہ آنحضرت ا سے قبل کے نبی ہیں۔میں نے وکیلانہ انداز میں اس پر جرح کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس میں کیا شک ہے کہ