دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 46
معراج نامہ : - معراج نامہ جو مولوی قادر بخش صاحب مرحوم (۱۸۰۲-۱۸۹۲ء) کی مشہور و معروف کتاب ہے اس معراج نامہ کے تمام نسخوں میں یہ شعر آج تک موجود ہے ؎ چپ محمد حرف نہ کیتاست نال نمی دے دھانا رُوح جنا بے خوابوں بت مکاں زمیں تے دوسرے مصرعہ سے چونکہ معراج کی اس حقیقت پر روشنی پڑتی ہے جو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے نظریہ کے عین مطابق ہے چنانچہ دوسرا مصرعہ بدل کر یوں کر دیا گیا۔دھاناں روح جنا بے خوابوں بت سمیت چلیندے ( معراج نامه مطبوعه شیخ برکت علی اینڈ سنز کشمیری بازار لاہور ) اسی طرح کتاب تذکرۃ الاولیاء میں بھی اکثر حوالے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نظریہ کی تائید کرتے تھے بدل دئے جسکی تفصیل لمبی ہے تعطیر الانام -: حضرت شیخ العارفین قطب زماں سیدنا الشيخ عبد الغني النابلسي (۱۰۵۰ هجری - ۱۱۴۳ هجری) کی بے نظیر کتاب ” تعطیر الانام تعبیر الرؤیا کی دُنیا میں سند سمجھی جاتی ہے افسوس یہ مایہ ناز تصنیف بھی دیو بندی دست برد سے بچ نہیں سکی اس کتاب کے تمام قدیم ایڈیشنوں میں لکھا ہے کہ:- من رای کانه صار الحق سبحانه و تعالی اهتدى الى الصراط المستقيم 66 ( صفحه ۹ مطبوع مصر صفحه ۱۰ مطبوعہ بیروت) یعنی جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ گویا خدا بن گیا ہے اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے صراط مستقیم نصیب ہوگا مگر اس کے جدید ایڈیشن میں اس فقرہ کو یوں بدل دیا گیا ہے کہ۔من رأى كانه سار الى الحق سبحانه و تعالى اهتدى إلى الصراط المستقيم ( صفحه اناشر مصطفی البابی الحلبی دادلا ده بمصر ) 46 46