دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 45
(۹) - تفسیر الصافی (حضرت محمد بن مرتضیٰ الغیض الکا شافی) (۱۰) - ترجمه قرآن کریم ( از حضرت شاہ رفیع الدین) 1 مجموعه خطب انیسویں صدی کے مشہور عالم وخطیب مولانا محمد مسلم (ولادت ۱۸۰۵ ء وفات ۱۸۸۰) کی نہایت مقبول کتاب ہے جس کے مواعظ اور اشعار منبروں پر مدتوں گونجتے رہے اس کتاب میں پنجابی زبان میں ایک یہ شعر درج تھا جس سے قطعی طور پر وفات مسیح کا ثبوت ملتا تھا یعنی اسمعیل اسحق نہ رہیا موسی عیسی نالے ہور الیاس داؤد پیغمبر پیتے اجل پیالے ( مجموعه خطب صفحه ۱۴ - ۱۳۱۹ هجری ۱۹۰۲ء مطبع مفید عام پریس لاہور ) یعنی حضرت اسمعیل اسحق نیز موسی اور عیسی بھی نہ رہے اسی طرح الیاس اور داؤ د پیغمبر نے بھی موت کے پیالے پی لئے۔پہلے مصرعہ سے چونکہ وفات حضرت عیسی کے احمد یہ نظریہ کی صریح تائید ہوتی ہے اور صاف طور پر گھل جاتا ہے کہ جماعت احمد یہ ہی آج اہل سنت والجماعت کے قدیم عقائد پر گامزن ہے اس لئے اس رسالہ کا ایک نیا ایڈیشن تیار کیا گیا جس میں مندرجہ بالا شعر کو بدل کر یہ الفاظ لکھ دے گئے۔اسمعیل اسحق نہ رہیا بارون موسیٰ نالے لُوط آتے داؤد پیغمبر پیتے اجل پیالے ( مجموعہ خطب پنجابی صفحہ ۱۲ ناشر سراج الدین اینڈ سنز تاجران کتب کشمیری بازار لاہور ) اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف ( مؤلفہ مولانا دوست محمد شاہد مؤرخ احمدیت ) 45 45