دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 44
کے تراجم تک میں تبدیلیاں کر دی ہیں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفائے عظام نے جب جب ان ملاوں کو ان کے غلط عقائد سے آگاہ فرمایا اور بزرگانِ اسلام کی کتب سے نکال نکال کر بتایا کہ آپ کے وہی عقائد و خیالات ہیں جو اس سے قبل بزرگانِ اسلام کے تھے ان دیو بندیوں کے لئے اس واضح حقیقت کے بعد صرف دو ہی راستے تھے یا تو یہ بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قبول کر لیں اور یا پھر چودہ سوسال میں آنے والے سینکڑوں بزرگان اسلام پر بھی کفر کے فتوے لگادیں لیکن یہ دونوں باتیں انہیں منظور نہیں تھی انہوں نے ایک تیسرا رستہ یہ نکالا کہ ان تمام کتابوں کو بدلنے کی مہم شروع کی جوان کے عقائد و خیالات کے خلاف تھیں اور یہاں تک جرأت کی کہ احادیث اور قرآن مجید کے تراجم تک کو بھی اپنی اس یہودیانہ حرکت سے پاک نہ رکھا۔اور اس طرح کم از کم اس بات کا ثبوت ضرور دے دیا کہ ایسا کر کے وہ حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ کے یہودی علماء کے نقش قدم پر چلے ہیں اور اس طرح یہ ثبوت بھی فراہم کر دیا کہ یہ زمانہ مثیل عیسی کا زمانہ ہے اور خود وہ مثیل علماء یہود ہیں جن کتابوں میں اب تک تحریف کی گئی ہے ان کی فہرست درج ذیل ہے۔(۱) - مجموعه خطب ( مؤلفہ مولا نا محمد مسلم صاحب مرحوم ) (۲) - معراج نامه ( مؤلفه مولوی قادر یار صاحب مرحوم) (۳) اربعین فی احوال المہدین ( مؤلّفہ حضرت شاہ اسمعیل شہید ) (۴) - تذکرۃ الاولیاء (تصنیف حضرت شیخ فریدالدین عطار رحمتہ اللہ علیہ ) (۵) تعطیر الانام ( مؤلفہ حضرت شیخ عبدالغنی نابلسی ) (1) - شمائل ترمذی (از حضرت امام ابو موسیٰ ترمذی رحمتہ اللہ علیہ ) (۷) صحیح مسلم شریف ( حضرت امام مسلم بن حجاج قشیری رحمتہ اللہ علیہ ) (۸) - تفسیر مجمع البیان (حضرت الشیخ فضل بن الحسن الطبری رحمۃ اللہ علیہ ) 44