دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 43
عشق میں فنا ہو کر لکھی ہیں اور پھر جب آپ کی مخالفت مغلظات بکنے اور گالیاں دینے کو دل چاہے تو اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر خدا کو حاضر و ناظر جان کرضرور یہ غور کر لیا کریں جس شخص کو گالیاں دینے کے لئے دل میں غصہ اُبل رہا ہے اس نے حضرت اقدس محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں کیسا لا فانی کلام کہا ہے جس کی فطرت میں سچائی کا ذرہ بھی مادہ ہو وہ اس کلام کے مطالعہ کے بعد اپنے دل میں ایسے شخص سے کوئی کینہ نہیں رکھ سکتا جو اس کے محبوب کا اس انداز کا عاشق ہوافسوس ہے کہ آپ لوگ یکطرفہ زہریلے معاندانہ پروپیگنڈہ سے متاثر ہو کر آنکھیں بند کر کے خدا کے ایک مقدس بندے پر زبان درازی کرتے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اس طرح والہانہ شار تھا کہ خود اپنے آپ کو گالیاں دینے والوں کے لئے بھی خدا سے دُعا کیا کرتا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو نیک ہدایت دے۔دیو بندی لیڈر اچھی طرح جانتے تھے کہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی اسلام کے سچے خادم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق تھے اور یہ لوگ آپ کے لافانی کلام کے دل سے معترف تھے اس لئے آپ کی تحریرات کر چرا کچرا کر اور اپنی طرف منسوب کر کے اپنی کتابوں میں درج کرتے تھے اگر یقین نہ ہو تو دیو بندی اپنے مُجد دالملت مولوی اشرف علی تھانوی کی کتاب ”احکامِ اسلام عقل کی نظر میں کا مطالعہ کریں اور سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی کتب اسلامی اصول کی فلاسفی اور سرمہ چشمہ آریہ" کا بھی مطالعہ کریں اور پھر دیکھیں کہ کس طرح صفحوں کے صفحے ان کتب سے دیوبندی مجد دالملت نے نقل کئے ہیں۔بے غیرتی اور بے شرمی یہاں تک کہ جس شخص کے متعلق کفر کا فتویٰ دیا ہے اور جسے اسلام کا دشمن نمبر ایک قرار دیا ہے چوری بھی کی تو اس کے گھر کی۔واہ کیا شان ہے دیو بندی مجد دالملکت کی! یہی نہیں یہ دیو بندی اب احمدیوں کے دلائل قاطعہ کے مقابلہ میں اس قدر پریشان ہیں کہ انہوں نے اب بزرگانِ اسلام کی مسلمہ کتب ، احادیث اور تفسیر کی کتب یہاں تک کہ قرآن مجید 43