دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 22
ایک اعتراض مذکورہ کتابچہ میں یہ کیا گیا ہے کہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ : "حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے دین کی اشاعت پوری نہیں ہو سکی میں نے اس کو پورا کیا ہے۔“ ( حاشیہ تحفہ گولڑ و یه صفحه ۱۶۴ مرزا قادیان) اس حوالہ کو بھی اس کے سیاق و سباق سے الگ کر کے توڑ مروڑ کر دیو بندی عادت کے مطابق پیش کیا گیا ہے۔اصل میں دیوبندیوں کی رگ رگ میں اپنے رُوحانی امام کی نصیحت کہ احیائے حق کے لئے جھوٹ بولنا جائز ہے اچھی طرح رچ بس گئی ہے اسی لئے یہ ہر وقت جھوٹ بولتے اور دھوکہ اور فریب کے مُردار پر منہ مارنے کے لئے تیار بیٹھے رہتے ہیں۔ذیل میں ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اصل عبارت پیش کر کے فیصلہ اپنے محترم قارئین کی خدمت میں چھوڑتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں : چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دوسرا فرض منصبی جو تکمیل اشاعت ہدایت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بوجہ عدم وسائل اشاعت غیر ممکن تھا اس لئے قرآن شریف کی آیت و آخر مان من ام ای میل خوب م میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدثانی کا وعدہ دیا گیا ہے اس وعدہ کی ضرورت اس وجہ سے پیدا ہوئی تا دوسرا فرض منصبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یعنی تحمیل اشاعت ہدایت جو آپ کے ہاتھ سے پورا ہونا چاہئے تھا اس وقت باعث عدم وسائل پورا نہیں ہوا۔سو اس فرض کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آمد ثانی سے جو بیرونی رنگ میں تھی ایسے زمانہ میں پورا کیا جبکہ زمین کی تمام قوموں تک اسلام پہنچانے کے 22 22