دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 21
پھریں تھے کعبہ میں بھی پوچھتے گنگوہ کا رستہ جو رکھتے اپنے سینوں میں تھے ذوق وشوق عرفانی (مرثیه صفحه ۱۳) یہ الفاظ نہایت خطرناک ہیں جو کعبہ کی اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت تو ہین کرتے ہیں سب دنیا کے مسلمان جانتے ہیں کہ مکہ مکرمہ سے سب دُنیا کی بستیاں برکتیں حاصل کرتی ہیں کیونکہ مکہ وہ مقدس بستی ہے جو ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں کو چوما کرتی تھی۔مذکورہ دیوبندی مولانا خلیفہ برحق مولوی رشید احمد گنگوہی کے نزدیک اہل ایمان کو اس وقت تک چین نہیں آسکتا جب تک کعبہ میں بھی گنگوہ کا رستہ نہ پوچھ لیں گو یا اصل قبلہ تو گنگوہ ہے جس کی طرف مکہ اور بیت اللہ کو بھی جانے کا رستہ پوچھنا چاہئے ( واہ ! کیا خوب ہے دیو بندی ایمان) مزید سنئے !دیوبندی بزرگ حاجی امداداللہ مہاجر مکی نے تو یہاں تک فرمایا ہے۔یہ فقیر جہاں رہے گا وہیں مکہ اور مدینہ اور روضہ ہے“ (خیر الافادات ملفوظات مولانا اشرف علی تھانوی ناشر ادارہ اسلامیات لاہور اگست ۱۹۸۲ء) واہ رے دیو بندیو! تمہارے عشق رسول کے دعوے ! تم نے عشق رسول کے ساتھ ساتھ مکہ مدینہ اور روضہ شریف سے بھی خوب عشق کیا ہے۔اب ہم پوچھتے ہیں کہاں ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق جو ان عشاق رسول سے پوچھیں کہ عشق محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر تم نے کیسے کیسے گل کھلائے ہیں اور تمہیں پوچھنے والا کوئی نہیں اور اس پر بھی تم عشق رسول کا دم بھرتے ہو دراصل انہی باتوں کو عام مسلمان بھائیوں سے چھپانے کے لئے یہ لوگ خود کو تو عشاق رسُول اور دوسروں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والے بتاتے ہیں۔21 21