دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 89 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 89

89 اس چیلنج کو پیش کئے آج سو سال سے زائد ہو گئے ہیں۔کوئی شخص حضور علیہ السلام کی دعویٰ سے پہلے کی زندگی پر نکتہ چینی نہیں کر سکا۔صرف یہی نہیں کہ کوئی نکتہ چینی نہیں کر سکا بلکہ یہ کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جنہوں نے سارے ہندوستان میں پھر کر حضور کے خلاف کفر کے فتوے جمع کئے دعویٰ قبل کی زندگی کے بارے میں گواہی دیتے ہیں کہ حضور متقی اور پرہیز گار تھے اور انہوں نے دین کی بے مثال خدمت کی ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سب سے پہلی تصنیف ”براہین احمدیہ پر ریویو کرتے ہوئے وہ لکھتے ہیں۔اب ہم اس پر اپنی رائے نہایت مختصر اور بے مبالغہ الفاظ میں ظاہر کرتے ہیں۔ہماری رائے میں یہ کتاب اس زمانہ میں موجودہ حالت کی نظر سے ایسی کتاب ہے جس کی نظیر آج تک اسلام میں شائع نہیں ہوئی اور اس کا مولف ( یعنی حضرت مرزا غلام احمد صاحب علیہ السلام ) بھی اسلام کی مالی و جانی قلمی واسانی و حالی و قالی نصرت میں ایسا ثابت قدم نکلا ہے جس کی نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت کم پائی گئی ہے۔(اشاعۃ السنہ جلد 4 صفحہ ۷ ) پس اگر دعوی نبوت سے قبل کی پاکیزہ زندگی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم (فداہ اُمی وابی ) کی صداقت کی دلیل ہے تو یقیناً اہل دانش کے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کی بھی دلیل ہے کیونکہ آپ نے بھی دنیا کے سامنے خدائی مرسل ہونے کا دعویٰ پیش کیا۔