دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 76 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 76

76 اور جو لوگ بھی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں گے وہ ان لوگوں میں شامل ہونگے جن پر اللہ نے انعام کیا ہے یعنی انبیاء اور صدیقین اور شہداء اور صالحین ( میں ) اور یہ لوگ ( بہت ہی ) اچھے رفیق ہیں۔استدلال اس آیت میں امت محمدیہ کیلئے جو درجات مقدر ہیں ان کا ذکر ہے اور بتلایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے والوں اور اس رسول یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے والوں کو نبوت ،صدیقیت ، شہادت اور صالحیت کے مقام و مرتبے عطا کئے جائیں گے۔گویا ایک سچا مومن اور مسلمان صالحیت کے مقام سے ترقی کرتے کرتے نبوت کے مقام تک پہنچ سکتا ہے۔قرآن کریم میں جہاں دوسرے انبیاء کا ذکر ہے وہاں بتلایا گیا ہے کہ ان کی پیروی سے زیادہ سے زیادہ صدیقیت کا مقام حاصل ہو سکتا ہے۔جیسا کہ فرمایا وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَرُسُلِةٍ أُولَيْكَ هُمُ الصِّدِّيقُوْنَ والشُّهَدَاء عِنْدَ رَبِّهِمْ (الحدید: ۲۰) ترجمعہ: ” اور جو اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے وہی اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہداء کا درجہ پانے والے ہیں۔ان دونوں آیات پر غور کرنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے نبیوں کی اطاعت کے نتیجہ میں انسان صرف صدیق