دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 75
75 کا مطلب تو یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کو منسوخ کرے۔امکان نبوت از قرآن کریم قرآن کریم سے یہ ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا سلسلہ بند نہیں ہوا بلکہ جاری ہے اور اس امر کا امکان موجود ہے کہ آپ کے بعد ایسے نبی آتے رہیں جو آپ کے امتی ہوں اور قرآن کریم کی تعلیم کو ہی دنیا میں رائج کرنے والے ہوں۔ہاں یہ ضرور ہے کہ اسلام کی تعلیم کو چھوڑ کر اور بلا واسطہ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کسی قسم کا روحانی مقام حاصل نہیں کیا جا سکتا۔خدائے تعالیٰ کے قرب کو حاصل کرنے کی سب راہیں مسدود ہیں سوائے اس راہ کے جو قرآن کریم نے بتلائی اور اس اُسوہ کی پیروی کے جو ہمارے آقاسید و مولی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے سامنے پیش کیا۔پس امتی نبی کے راستہ میں آیت خاتم النبین ہرگز روک نہیں۔جیسا کہ مندرجہ ذیل آیات سے واضح ہے۔پہلی آیت ومن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ من التبين والصديقِينَ وَالشُّهَدَاء وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أوليك رفيقان (نساء: آیت ۷۰)