دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 74
74 طرح میں خاتم النبیین ہوں۔ظاہر ہے کہ ہجرت کا سلسلہ حضرت عباس پر ختم نہیں ہو گیا حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم انہیں خاتم المہاجرین قرار دیتے ہیں۔اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت کا سلسلہ ختم نہیں ہو گیا اس قول کا صرف یہ مفہوم ہے کہ آئندہ حضرت عباس کی شان کا اب کوئی مہاجر نہیں ہوگا جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کا کوئی نبی نہیں ہوگا۔حضرت علی کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:۔أَنَا خَاتَمُ الْآنِبَياءِ وَاَنْتَ يَا عَلِيٌّ خَاتَمُ الْأَوْلِيَاءِ ( تفسیر صافی زیر آیت خاتم النبیین ) اے علی ! میں خاتم الانبیا ء ہوں اور تو خاتم الاولیاء ہے۔۳۔مجمع بحارالانوار میں جو لغت کی کتاب ہے لفظ خاتم کے نیچے حضرت عائشہ کا ی قول درج ہے۔قُولُوا إِنَّهُ حَالَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ۔(تما صفحه ۸۵) پر تو کہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں مگر یہ کبھی نہ کہنا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہ آئے گا۔اس کے آگے لکھا ہے۔هذَا نَاظِرٌ عَلَى نُزُولِ عِيسَى وَهَذَا ايضًا لا يُنَا فِي حَدِيثَ لَا نَبِيٍّ بَعْدِي لَأَنَّهُ أَرَادَ لَا نَبِيَّ يَنسَخُ شَرْعَهُ ( حمل صفحه ۸۵) یعنی قول حضرت عائشہ صدیقہ کا نزول مسیح کا موید و محافظ ہے اور لَا نَبِيَّ بَعْدِی والی حدیث کا بھی مخالف نہیں کیونکہ خاتم النبین والی آیت اور لَا نَبِيَّ بَعْدِي