دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 28 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 28

28 پڑھے تو مقتدی اونچی آواز سے صحیح آیت پڑھ دیں۔غلطی سے اگر نماز کے ارکان کی ترتیب بدل جائے یا نماز کا کوئی واجب رکن رہ جائے مثلاً درمیانی قعدہ تو سجدہ سہوضروری ہو جاتا ہے۔ا۔مقتدی کی کوئی حرکت امام سے پہلے نہیں ہونی چاہئے۔۱۳۔اگر صرف ایک ہی مقتدی ہو تو امام کے دائیں طرف کھڑا ہو۔۱۴۔جس وقت امام سورۃ فاتحہ کے علاوہ کوئی حصہ قرآن کریم کا پڑھے تو مقتدی خاموش کھڑے رہ کر سنیں۔آیات کو زبان سے نہ دہرائیں۔البتہ سورۃ فاتحہ خلف امام سب کیلئے پڑھنا ضروری ہے۔( ملفوظات جلد نهم صفحه ۴۳۶ ) ۱۵۔نمازی کے سامنے سے گزرنا منع ہے اگر کوئی نمازی مسجد میں نماز پڑھ رہا ہو تو ایک صف کی جگہ چھوڑ کر اس کے سامنے سے گذر سکتے ہیں۔جو نمازی کھلی جگہ نماز پڑھے اس کو چاہئے کہ کوئی چیز اپنے سامنے رکھ لے۔اسے سترہ کہتے ہیں۔۱۶۔اگر کوئی شخص ایسے وقت میں جماعت میں شامل ہو جب امام ایک یا دو رکعتیں پڑھ چکا ہو تو جتنی رکعتیں رہ گئی ہیں امام کے سلام پھیر لینے کے بعد پوری کرے۔یعنی خود امام کے ساتھ سلام نہ پھیرے بلکہ نماز کی تکمیل کے لئے کھڑا ہو جائے اگر نمازی پہلی یا دوسری رکعت میں شامل نہ ہوسکا ہو تو ایسی صورت میں جو رکعت یا رکعتیں وہ پڑھے گا اس میں سورۃ فاتحہ