دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 29
29 کے علاوہ بھی قرآن کریم کا ایک حصہ پڑھنا ضروری ہے جو کم و بیش تین آیات کے برابر ہو۔اس کے لئے یہ رکعتیں ابتدائی ہونگی۔۱۷۔اگر کوئی شخص وضوٹوٹ جانے کی وجہ سے باجماعت نماز سے الگ ہوا اور وضو کر نے کے بعد دوبارہ جماعت میں شامل ہو جائے تو جتنی رکعتیں رہ گئی ہیں وہ پوری کرے۔اگر کوئی شخص اکیلا نماز پڑھ رہا ہے اور نماز پڑھتے پڑھتے وضو ٹوٹ جائے تو اس کے لئے جائز ہے کہ وضو کر کے وہیں سے نماز شروع کرے جہاں سے چھوڑی تھی بشرطیکہ کسی سے بات نہ کی ہو۔بات کرنے کی صورت میں شروع سے نماز پڑھنی ہوگی۔۱۸۔جو شخص رکوع میں امام کے ساتھ شامل ہو اس کی یہ رکعت ہو گئی رکوع کے بعد شامل ہونے والے کی وہ رکعت نہیں ہوتی۔جب نماز کھڑی ہو جائے تو اس خیال سے جماعت میں شامل ہونے سے رکے رہنا کہ رکوع میں شامل ہو جائیں گے درست نہیں جب نماز ہورہی ہو تو فوراً اس میں شامل ہونا ضروری ہے۔۱۹۔نماز میں شامل ہونے کے لئے بھاگ کر جانا درست نہیں۔۲۰۔اگر کسی شخص نے پہلے وقت کی نماز نہ پڑھی ہو اور دوسرے وقت کی نماز کھڑی ہوگئی ہو ایسی صورت میں اسے پہلے وقت کی نماز پہلے پڑھنی چاہئے۔اگر دوسرے وقت کی نماز کا وقت اس قدر تنگ ہو گیا ہو کہ اگر پہلی پڑھے تو دوسری کا وقت گذر جائے گا تو ایسی صورت میں بعد والی نماز پہلے