دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 306 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 306

306 حضور انور نے جلسہ سالانہ برطانیہ کی انتظامیہ کو زریں نصائح سے نوازا۔21 ستمبر 2012ء کے خطبہ جمعہ میں حضور انور نے توہین رسالت کے مواد پر مبنی بے ہودہ فلم کی شدید مذمت فرمائی۔28 ستمبر 2012ء کے خطبہ جمعہ میں حضور انور نے غیر ملکی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کو دیئے گئے انٹرویو کا ذکر فرمایا جو آنحضرت کے خلاف ایک گستاخانہ فلم کے ریلیز ہونے پر حضور انور کا رد عمل لینے کیلئے آئے تھے۔حضور نے فرمایا کہ ہمارا رد عمل تو ڑ پھوڑ نہیں ہے بلکہ آپ کی سیرت کو عام کرنے اور آپ پر بکثرت درود بھیجنے سے ہوگا۔28 ستمبر 2012ء کے خطبہ جمعہ میں حضور انور نے سیرۃ النبی سیمینار کرنے ، حضور کے خطبہ جمعہ 21 ستمبر 2012ء بابت سیرۃ النبی کی بکثرت اشاعت کرنے اور کتاب لائف آف محمد (دیباچہ تفسیر القرآن) کا مطالعہ کرنے کی تحریک فرمائی۔21 اکتوبر 2012 ء کو جامعہ احمد یہ یوکے کی نئی عمارت کا حضور انور نے افتتاح فرمایا۔4 دسمبر 2012 ء ایک تاریخ ساز دن۔دورہ یورپ کے دوران اس روز حضور انور کا یورپین پارلیمنٹ سے خطاب، سٹیج پر ایک طرف یورپین پارلیمنٹ کا جھنڈا تھا تو دوسری طرف لوائے احمدیت لہرا رہا تھا۔یورپین پارلیمنٹ 27 ممالک کے 754 ممبران پر مشتمل ہے جنہیں M۔E۔P کہا