دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 305
305 خطاب فرمایا اور کیپیٹل ہل کی تاریخی عمارت کا تفصیلی دورہ کیا۔اسی روز بیت مبارک ورجینیا کا افتتاح فرمایا۔28 تا 30 جون 2012ء - حضور انور نے بیت الکریم بالٹی مور اور بیت ہادی ہیرس برگ (امریکہ ) کا افتتاح فرمایا، انتظامات جلسہ سالانہ امریکہ کا معائنہ کیا، خواتین سے خطاب اور ہیومینیٹی ایوارڈ کا اعلان فرمایا۔یکم جولائی 2012ء کو حضور انور نے جلسہ سالانہ امریکہ میں اختتامی خطاب فرمایا۔5 تا 7 / جولائی 2012 ء - دورہ کینیڈا کے دوران حضور انور نے انتظامات جلسہ سالانہ اور ہوٹل جامعہ احمدیہ کینیڈا کا معائنہ کیا ، جلسہ سالانہ کینیڈا میں خواتین سے خطاب اور اختتامی خطاب فرمایا۔11، 12 جولائی 2012ء- تقریب تقسیم اسناد جامعہ احمدیہ کینیڈا اور حضور انور کا خطاب، رشتہ ناطہ کمیٹی سے میٹنگ، ایوان طاہر پیس و پیچ کینیڈا کی افتتاحی تقریب،حضور انور کا خطاب، اس موقع پر وزیر اعظم کینیڈا کا پیغام موصول ہوا۔☆ 15 جولائی 2012ء کو یونیورسٹی طلباء کینیڈا سے ملاقات کی، 15۔14 ہیومینیٹی فرسٹ کے دفتر کا افتتاح فرمایا۔☆ جلسہ سالانہ برطانیہ 7, 8, 9 ستمبر 2012ء کو حدیقۃ المہدی ہیمپشائر میں منعقد ہوا۔قبل ازیں 31اگست 2012ء کے خطبہ جمعہ میں