دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 261
261 لے آئے۔دورہ جرمنی (۱۳ تا ۲۶ را گست ۲۰۰۸ء) دورہ جرمنی کے دوران حضور انور نے بیت الکریم سٹاڈے، بیت السمیع ہنو ور اور بیت انوار روڈ گاؤ کا افتتاح فرمایا۔۲۰ را گست ۲۰۰۸ء کو جامعہ احمدیہ جرمنی کا قیام عمل میں آیا۔حضور انور نے طلباء سے خطاب فرمایا۔جرمنی میں خلافت جو بلی یورپین ٹورنامنٹس منعقد ہوئے جس میں ۳۲ ٹیموں سے شرکت حضور انور نے ۷اراگست کو اول ، دوم اور سوم آنے والی ٹیموں کو انعامات عطا فرمائے۔۲۲ تا ۲۴ اگست ۲۰۰۸ ء کو جرمنی کا جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔حضور انور نے خطبہ جمعہ کے علاوہ دو خطابات سے نوازا۔دورہ بھارت (۲۲ نومبر تا ۵ دسمبر ۲۰۰۸ء) حضور انور ایدہ اللہ تعلّامی بنصرہ العزیز ۲۲ نومبر ۲۰۰۸ء کو لندنس ے بھارت کے لئے ۳ بجکر ۵۰ منٹ پر بذریعہ برٹش ایر ویز روانہ ہوئے۔ساڑھے سات گھنٹے کی مسلسل پرواز کے بعد آپ کا طیارہ بھارت کے مقامی وقت کے مطابق ۲۳ نومبر کی صبح چار بجگر پچاس منٹ پر دہلی کے انٹر نیشنل اندرا گاندھی ائیر پورٹ پر اترا۔آپ کے استقبال کے لئے حکومت ہند کے اعلیٰ افسران کے علاوہ جماعت احمد یہ بھارت کی طرف سے مکرم صالح محمد الہ دین صاحب صدر ، صد را انجمن احمدیہ، مکرم محمد ا نعام غوری صاحب ناظر اعلیٰ قادیان ، مکرم ناظر صاحب