دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 262 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 262

262 امور عامہ، اور مکرم محمد نسیم خان صاحب نائب ناظر امور عامہ موجود تھے۔فجر کی نماز حضور انور نے لاؤنج میں ہی پڑھائی۔اس کے بعد حضور انور بیت الہادی دہلی کے لئے روانہ ہوئے۔بیت الہادی کے ساتھ ہی مشن ہاؤس ملحق ہے۔حضور انور نے مشن ہاؤس کے رہائشی حصہ میں تشریف لے گئے۔مشن ہاؤس کی اوپر کی منزل میں رہائشی حصہ اور گیسٹ ہاؤس جبکہ نچلی منزل میں دفاتر اور لائبریری ہے۔ظہر وعصر کی نمازیں ادا کرنے کے بعد فیملی ملاقاتیں شروع ہوئیں۔مختلف علاقوں سے چالیس فیملیز کے ۲۲۰ افراد نے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ملاقاتوں کے بعد حضور انور نے مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کر کے پڑھائیں۔۲۴ نومبر ۲۰۰۸ء کو حضور انور صوبہ تامل ناڈو کے شہر چنائی (Chennai) بذریعہ جہاز روانہ ہوئے۔چنائی کی جماعت نے حضور انور کے قیام کا انتظام بذریعہ جہاز روانہ ہوئے۔چنائی کی جماعت نے حضور انور کے قیام کا انتظام Trident ہوٹل میں کیا تھا۔ہوٹل کے ہال میں حضور انور نے چنائی کی لجنہ اور ناصرات سے ملاقات کی اور انہیں نمازوں کی ادائیگی ، دعاؤں اور اولاد کی تعلیم و تربیت کی طرف خصوصیت سے توجہ دلائی۔چنائی شہر کے ایک حلقہ Saint Thomas Mount میں نئی تعمیر ہونے والی احمد یہ بیت ہادی کا حضور انور نے افتتاح فرمایا۔بہت ہادی ۴۵ لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ہے۔چار لاکھ روپے لجنہ نے نقدی اور زیورات کی شکل میں پیش کئے ہیں۔چنائی کا سابقہ نام مدراس اور آبادی ایک کروڑ ہے۔حضرت عیسی کے ایک حواری