دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 260 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 260

260 صد سالہ خلافت احمد یہ جوبلی کے تاریخی سال میں منعقد ہونے والے تاریخی جلسہ سالانہ میں شرکت فرمائی۔ایم ٹی اے کے ارتھ سٹیشن اور بیت الرحمن کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا۔سیرالیون کے سفیر و بین کے کونسلر اور غانا کے سفیر سے ملاقات فرمائی۔امریکی حکومت کی طرف سے آپ کے اعزاز میں امریکہ کا پرچم لہرانے کی خصوصی تقریب ہوئی۔اور وہ پر چم حضور انور کو تحفہ دیا گیا۔جلسہ سالانہ میں شرکت و تقریب پرچم کشائی کے علاوہ دو خطبات، ذیلی تنظیموں اور نیشنل مجلس عاملہ کے ساتھ میٹنگز حضور انور کی خاص مصروفیات تھیں۔دورہ کینیڈا ( ۲۴ جون تا ۶ جولائی ۲۰۰۸ء) اس دورہ کے دوران حضور انور نے جلسہ سالانہ کینیڈا میں پرچم کشائی، خطبہ جمعہ، دو خطابات فرمائے۔نئی جلسہ گاہ حدیقہ احمد ، ونڈمل ، سولر سسٹم ، احمد یہ بورڈ آف پیس ، بیت النور کے کمپلیکس اور مارکیز ولنگر خانے کا معائنہ فرمایا۔ایک ممبر آف پارلیمنٹ سے ملاقات اور کینیڈا ڈے کی خصوصی تقاریب میں شمولیت فرمائی۔دفتر لجنہ اماءاللہ اور AMJ کا افتتاح فرمایا اور ذیلی تنظیموں اور مجالس عاملہ اور Aims کمیٹی کی میٹنگز میں شرکت فرمائی۔مورخہ ۵ جولائی ۲۰۰۸ء کو کیلگری میں خوبصورت بیت النور کا افتتاح فرمایا اس موقع پر وز یر اعظم کینیڈا بھی شریک ہوئے اور خطاب فرمایا اور بعض دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔۶ جولائی کو حضو انور واپس لندن تشریف