دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 249 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 249

249 فرمایا۔ٹی آئی سیکنڈری سکول المفی ایسار چر کا معائنہ فرمایا جہاں حضور انور غانا میں اپنے قیام کے دوران اکتوبر ۱۹۷۹ء تا مارچ ۱۹۸۳ء پرنسپل رہے۔جامعہ احمدیہ کی نئی عمارت کا افتتاح فرمایا۔۱۶ مارچ ۲۰۰۴ء کو حضور انور نے کا سوا (KASOA) میں قبرستان برائے موصیان کا معائنہ فرمایا۔ویسٹرن ریجن میں واقع احمد یہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ فرمایا اور اسی ہسپتال کی نو تعمیر شدہ بیت الذکر کا افتتاح فرمایا۔۱۸ / مارچ کو حضور انور نے بستان احمد ( جلسہ گاہ ) میں حاضرین جلسہ سے خطاب فرمایا۔۲۰ / مارچ کو حضور انور نے کماسی میں ٹی آئی احمد یہ سکینڈری سکول کا معائنہ فرمایا اس کے علاوہ حضور انور نے جماعت احمدیہ غانا کے تربیتی سنٹر بواڈی۔طاہر ہومیو کمپلیکس بواڈی کا معائنہ فرمایا۔۲۱ مارچ کو حضور انور نے احمد یہ ہسپتال آسوکورے۔احمد یہ سیکنڈری سکول آسوکورے کا معائنہ فرمایا اور نو تعمیر شدہ بیت الذکر کا افتتاح فرمایا۔کوکونو میں واقع احمد یہ ہسپتال کا بھی حضور انور نے معائنہ فرمایا یہ ہسپتال ۵۰ بستروں پر مشتمل ہے۔۲۲ مارچ کو حضور انور نے احمد یہ ہسپتال نیچی مان کا معائنہ فرمایا۔دوره بورکینا فاسو ۲۵ مارچ تا ۴ را پریل ۲۰۰۴ء بورکینا فاسو میں حضور انور نے ۱۵ ویں جلسہ سالانہ کے افتتاحی اور اختتامی اجلاس سے خطاب فرمایا۔۲۹ مارچ کو حضور انور نے ہومینٹی فرسٹ سنٹر کا