دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 250 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 250

250 معائنہ فرمایا۔اس کے بعد حضور انور نے احمد یہ ہسپتال واگا ڈوگو کے مختلف شعبوں کا معائنہ فرمایا۔۳۰ مارچ کو حضور انور مشن ہاؤس تشریف لے گئے اور بیت الذکر سے ملحق قطعہ زمین میں بورکینا فاسو کے پہلے احمد یہ پرائمری سکول کا سنگِ بنیاد رکھا۔۳۱ مارچ کو حضور انور نے بیت ھدیٰ کا یا (KAYA) کا افتتاح فرمایا اور بیت الذکر سے ملحق زمین میں احمد یہ مشن ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا۔۲ اپریل کو حضور انور نے احمد یہ ہسپتال بو بوجلاسو کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ فرمایا۔ہسپتال کے معائنہ کے بعد حضور انور نے احمد یہ ریڈ یوٹیشن کا معائنہ فرمایا۔اس کی رینج ۵۰ کلومیٹر سے زائد ہے اور اس کے ذریعہ ایک ملین سے زائد لوگوں کو احمدیت کا پیغام پہنچ رہا ہے۔۳ اپریل کو حضور انور نے احمدیہ ہسپتال وا گاڈ و گو کا افتتاح فرمایا۔دوره بین ۴ اپریل تا ۱۰ اپریل ۲۰۰۴ء بورکینا فاسو سے حضور انور بین تشریف لے گئے۔۵ اپریل کو حضور انور نے بیت الذکر پورٹو نو وو (PORTONOVO) کا سنگ بنیاد رکھا اس تقریب میں PORTONOVO کے بادشاہ اپنے گیارہ رکنی وفد کے ہمراہ شریک ہوئے۔۶ اپریل کو حضور انور الا ڈا روانہ ہوئے۔کنگ آف الا ڈانے اپنے پیلس میں حضور انور کا استقبال کیا اس تقریب میں ۱۵ گاؤں کے ۸۰۰ سے زائد افراد نے شرکت کی۔۷ اپریل کو حضور انور نے ایک سلائی سکول