دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 248
248 حضرت خلیفۃ ایح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے بیرون ممالک دورہ جات کا مختصر ذکر حضرت خلیفہ اسی الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مختلف ممالک کے دورے کرنے کا پروگرام بنایا۔ان دوروں کا مقصد ان ممالک میں افراد جماعت سے ملاقات کرنا۔مشن ہاؤسز کی کارکردگی کا جائزہ لینا۔نئی بیوت الذکر اور مراکز کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنا اور تعمیر هد و بيوت الذکر مشن ہاؤسز تعلیمی مراکز اور ہسپتالوں کا افتتاح فرمانا تھا۔اس کے علاوہ بعض ممالک میں جلسہ سالانہ میں شمولیت کے لئے بھی حضور انور تشریف لے گئے۔پہلے مرحلے میں حضور انور نے اگست ۲۰۰۳ء میں جرمنی کا اور ستمبر ۲۰۰۳ء میں فرانس کا دورہ کیا۔دورہ افریقہ: حضور انور نے ۲۰۰۴ء میں افریقہ کے چار ممالک غانا۔بورکینافاسو۔ببینن۔اور نائیجریا کا دورہ فرمایا۔دوره غانا ۱۳ تا ۲۵ مارچ ۲۰۰۴ء غانا میں حضور انور نے متعد تعلیمی سنٹر ز۔ہسپتال اور مشن ہاؤسز کا معائنہ