دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 247 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 247

247 ۲۰۰۳ء کولندن وقت کے مطابق ۱۱:۴۰ بجے رات آپ کو خدا تعالیٰ نے قدرت ثانیہ کا مظہر خامس بنایا۔ما خود المفضل ۱۱۲۴پر میل ۲۰۰۳ پلی ۲) حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ ایح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے پہلی بیعت عام سے قبل مختصر خطاب فرمایا جس کے الفاظ یہ ہیں۔’احباب جماعت سے صرف ایک درخواست ہے کہ آج کل دعاؤں پر زور دیں۔دعاؤں پر زور دیں۔دعاؤں پر زور دیں۔بہت دعائیں کریں۔بہت دعائیں کریں۔بہت دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ اپنی تائید و نصرت فرمائے اور احمدیت کا یہ قافلہ اپنی ترقیات کی طرف رواں دواں رہے۔(الفضل ۱/۲۴اپریل ۲۰۰۳ صفحه ۲) ۲۳/ اپریل ۲۰۰۳ ء اسلام آباد تلفورڈ میں آپ نے نماز ظہر وعصر پڑھائی اور ایک خطاب عام فرمایا جو ایم ٹی اے کے ذریعہ ساری دنیا میں نشر ہوا۔خطاب کے بعد احباب جماعت نے اجتماعی بیعت کی سعادت حاصل کی۔۱۲۵ اپریل کو آپ نے پہلا خطبہ جمعہ دیا۔۲۷/ اپریل کو آپ کا پڑھایا ہوا پہلا نکاح ایم ٹی اے نے نشر کیا۔۱۴ مئی کو ایم ٹی اے کے کارکنوں سے آپ کی (الفضل ۲۶ مئی ۲۰۰۳ صفحه ۲) ملاقات ہوئی۔