دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 19 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 19

19 سورة اخلاص بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ قل هو الله احد الله ان لم يلد ولم يولدن وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوا احده ترجمعہ: ” ( میں اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ہوں ) تو کہتا چلا جا کہ اللہ اپنی ذات میں اکیلا ہے۔اللہ وہ ہستی ہے جس کے سب محتاج ہیں۔(اور وہ کسی کا محتاج نہیں ) نہ اس نے کسی کو جنا ہے اور نہ وہ جنا گیا ہے اور (اس کی صفات میں اس کا کوئی بھی شریک کار نہیں ) اس کے بعد اللہ اکبر کہہ کر رکوع میں جائے اور کم از کم تین بار سُبحَانَ ربی العظیم پڑھے۔(یعنی پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا ) اطمینان سے رکوع کرنے کے بعد سیدھا کھڑا ہو کر تسمیع وتحمید پڑھے۔تسميع: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ اللہ تعالیٰ نے اس کی سنی جس نے اس کی تعریف کی۔تحميد : رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ حَمُدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ - اے ہمارے رب سب تعریف تیرے لئے ہے۔تعریف بہت زیادہ اور پاک جس میں برکت ہو۔