دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 18 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 18

18 میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی دھتکارے ہوئے شیطان سے۔تمیه: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پڑھتا ہوں اللہ کے نام سے جو بن مانگے دینے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اس کے بعد سورۃ فاتحہ پڑھ کر کوئی اور سورۃ یا کچھ حصہ قرآن کریم کا سورۃ فاتحہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِن ملِكِ يَوْمِ الدين إيّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ : غير المَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ سب تعریف اللہ تعالیٰ کیلئے ہے جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے۔بےحد کرم کرنے والا، بار بار رحم کرنے والا ، جزا سزا کے وقت کا مالک ہے (اے خدا) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔اُن لوگوں کے راستے پر جن پر تو نے انعام کیا ہے۔جن پر غضب نہیں کیا گیا اور جو گمراہ نہیں ہوئے۔