دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 20 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 20

20 اس کے بعد اللہ اکبر کہہ کر سجدہ میں جائے اور کم ازکم تین بار تسبیح پڑھے۔یعنی سُبْحَانَ رَبِّيَ الأعْلَی پاک ہے میرا رب جو بڑی شان والا ہے) اس کے بعد اللہ اکبر کہہ کر بیٹھ جائے اور یہ دعا پڑھے۔دعائے بین السجدتین اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمُنِي وَاهْدِنِي وَعَافِنِي وَاجُبُرُنِي وَارْزُقْنِي وَارْفَعُنِي اے میرے اللہ میرے گناہ بخش دے اور مجھ پر رحم کر اور میری رہنمائی فرما اور مجھے تندرستی دے اور میری اصلاح کر اور مجھے رزق عطا فرما۔اور میرے درجات بلند کر۔اس دعا کے بعد اللہ اکبر کہہ کر دوسرا سجدہ کرے اور تین بار سُبْحَانَ ربي الأغلى پڑھے جس طرح پہلے سجدہ میں پڑھی تھی۔پھر اللہ اکبر کہہ کر دوسری رکعت کیلئے سیدھا کھڑا ہو جائے اور ہاتھ باندھ کر پہلی رکعت کی طرح سورہ فاتحہ اور کوئی اور حصہ قرآن کا پڑھے۔پھر پہلے کی طرح رکوع کرے۔کھڑا ہو اور دوسجدے کر کے دوسری رکعت مکمل کرے اور پھر اس طرح بیٹھ جائے کہ دایاں پاؤں کھڑا ہو اور بایاں پاؤں بچھا ہوا ہو۔ہاتھوں کو گھٹنوں کے پاس رانوں پر رکھ کر تشہد، درود اور دعائیں پڑھے۔