دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 138
138 خوب واقف ہو گئے۔بچپن سے ہی آپ کی طبیعت میں نیکی ، پاکیزگی ، دیانت اور امانت اور خوش خلقی پائی جاتی تھی۔لین دین کے کھرے اور سچائی کے پابند تھے۔اسی وجہ سے آپ صادق اور امین کہلاتے تھے۔انہی پاکیزہ خصائل کی وجہ سے مکہ کی ایک مالدار بیوہ حضرت خدیجہ نے آپ سے شادی کر لی۔اس شادی کے وقت آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر پچیس برس اور حضرت خدیجہ کی چالیس سال تھی۔حضرت خدیجہ کی اولاد میں حضرت فاطمہ شب سے زیادہ مشہور ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت حضرت خدیجہ سے نکاح کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلّم فارغ البال ہو گئے آپ اپنی دولت غریبوں، مسکینوں اور محتاجوں کی اعانت میں صرف کیا کرتے۔اپنے فراغت کے اوقات عبادت اور ذکر الہی میں صرف کیا کرتے۔مکہ کے قریب ایک پہاڑی کی کھوہ تھی جسے غار حرا کہتے ہیں۔آپ اکثر وہاں جا کر تنہائی میں عبادت کرتے اور کئی کئی دن تک وہاں ذکرِ الہی اور دعاؤں میں مصروف رہتے۔جب آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم چالیس سال کی عمر کو پہنچے تو تاج رسالت سر پر رکھا گیا اور رمضان کے مبارک مہینہ میں وحی رسالت سے آپ سرفراز لئے گئے۔سب سے پہلی وحی جو آپ پر نازل ہوئی وہ یہ تھی۔اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ جب حکم ملا کہ خاندان اور قوم کو بت پرستی سے روکیں تو آنحضور نے