دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 137
137 حياة النبي عليله پیدائش ، بچپن اور جوانی مقدس بانی اسلام سید نا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم آج سے قریباً چودہ سو سال قبل ۲۰/ اپریل ۵۷۱ء مطابق ۹ ربیع الاول بروز دوشنبہ مکہ میں پیدا ہوئے۔آپ قبیلہ قریش کی مشہور شاخ بنو ہاشم کے چشم و چراغ تھے۔والد کا نام عبداللہ اور والدہ کا نام آمنہ تھا۔والد محترم آپ کی پیدائش سے قبل ہی فوت ہو گئے اور آپ یتیم رہ گئے۔اس طرح آپ کی پرورش کی تعظیم ذمہ داری آپ کے دادا اور مکہ کے سردار عبدالمطلب نے سنبھالی۔ابھی ۶ ماہ کے تھے کہ مکہ کے دستور کے مطابق پرورش کے لئے آپ کو مائی حلیمہ کے سپرد کیا گیا اور حضور ان کے گھر چار پانچ برس تک رہے۔جب سوا چھ برس کے ہوئے تو مادر مشفق کا سایہ بھی سر سے اُٹھ گیا۔پھر آپ اپنے دادا کی کفالت میں آگئے جنہوں نے نہایت محبت و پیار سے آپ کی پرورش کی۔ابھی دو سال بھی گذرنے نہ پائے تھے کہ دادا بھی رحلت فرما گئے۔دادا کی خواہش کے مطابق آپ کے چچا ابو طالب نے آپ کو اپنی آغوش تربیت میں لے لیا اور نہایت محبت و پیار اور توجہ سے آپ کی خبر گیری کی۔با روبرس کی عمر میں آپ نے اپنے شفیق چچا ابو طالب کے ساتھ شام کا پہلا سفر کیا۔آپ لکھنا پڑھنا نہیں جانتے تھے تا ہم کاروبار کے طور طریقوں سے