دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 139
139 خاموشی سے تبلیغ شروع کی۔تین سال بعد اعلانیہ تبلیغ شروع ہوگئی اور آپ نے پہلے مکہ والوں کو توحید کا پیغام پہنچایا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جو لوگ مسلمان ہو جاتے ان پر کفار سختیاں کرنے لگے۔خود آنحضرت ﷺ کو ہر قسم کی ایذائیں دی گئیں حتی کہ آپ کو اپنے خاندان سمیت تین سال تک ایک گھائی میں جسے شعب ابی طالب کہتے ہیں محصور رہنا پڑا۔جہاں مکمل طور پر آپ کا بائیکاٹ رہا۔آپ کے چچا ابو طالب جب تک زندہ رہے وہ آپ کی ہر طرح امداد و حمایت کرتے رہے۔لیکن نبوت کے دسویں سال ابوطالب کی وفات پر یہ بند بھی ٹوٹ گیا اور قریش کی شرارتوں میں اور اضافہ ہو گیا۔مدینہ کی طرف ہجرت صلى الله جب مکہ میں ایذارسانیاں انتہاء کو پہنچ گئیں اور قریش نے آنحضرت علی کو مل کر قتل کرنے کا فیصلہ کیا تو نبوت کے تیرھویں سال حضور خدا تعالیٰ کے حکم سے حضرت ابو بکر کی معیت میں رات کے وقت مکہ سے نکلے اور مدینہ کی طرف روانہ ہو گئے۔مکہ سے چار پانچ میل دور غار ثور میں قیام فرمایا اور پھر مدینہ چلے گئے۔جو لوگ مدینہ میں رہتے تھے اور مسلمان ہو گئے تھے وہ انصار کہلائے۔جو مسلمان ایذا رسانیوں سے بچنے کے لئے مدینہ میں آجمع ہوئے وہ مہاجر کہلائے۔انصار نے مہاجرین کو اپنے گھروں میں پناہ دی اور آنحضرت نے دونوں میں بھائی چارہ قائم کر دیا۔