دینی نصاب — Page 42
اپنے نفسوں کے شرور اور اپنے اعمال کے بدنتائج سے خدا کی پناہ چاہتے ہیں۔(دیکھو!) جس کو خدا ہدایت دے تو اُسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جسے خدا گمراہ قرار دیدے تو اُسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ازاں بعد میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں دھتکارے ہوئے شیطان سے۔اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بے حد کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو کہ جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا۔اور اس سے اس کا جوڑا پیدا کیا۔اور پھر اُن سے ( اولاد پیدا کر کے ) بہت سے مرد اور عورتیں بنا کر پھیلا دیئے۔اور تم اللہ سے ڈرو۔جس کا واسطہ دے کر آپس میں سوال کرتے ہو۔اور رشتہ داروں کے متعلق بھی ( دیکھو اگر خلاف شریعت کام کرو گے تو اللہ تعالیٰ ہر وقت تم پر نگہبان ہے۔اے مومنو! اللہ سے ڈرو اور سیدھی باتیں کیا کرو۔وہ تمہارے اعمال بھی درست کر دے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف کر دے گا۔اور (دیکھو) جو اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرے تو یقیناً وہ کامیاب ہو جائے گا۔اے مومنو! اور اللہ سے ڈرو۔اور چاہئیے کہ ہر شخص محاسبہ کرتار ہے کہ قیامت کے دن کیلئے اُس نے کیا جمع کیا ہے۔اللہ سے ڈرو۔کیونکہ وہ تمہارے اعمال سے خبر دار ہے۔پھر اس کے بعد اعلان کرے کہ فلاں عورت کا نکاح فلاں مرد سے اتنے مہر پر ہونا قرار پایا ہے۔پھر ان ہر دو سے دریافت کرے کہ کیا انہیں یہ نکاح منظور ہے؟ اگر وہ اقرار کریں کہ انہیں ے منظور ہے۔تب نکاح ہوتا ہے۔اسے اصطلاح میں ایجاب وقبول کہتے ہیں۔نکاح پر مبارکبادی کے مسنون الفاظ یہ ہیں بَاركَ اللهُ لَكَ، وَبَارَكَ عَلَيْكَ وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ۔( حدیث ترمذی) ترجمہ: اللہ تعالیٰ تیرے لئے مبارک کرے اور تجھ پر برکت کرے اور تم دونوں کو با ہم خیر میں اکٹھا کر دے۔42