دینی نصاب — Page 41
مرد جس قدرا اپنی حیثیت کے موافق دے سکتا ہو اور باہم فریقین کی رضامندی سے طے ہو اُس قدر مہر مقر رہونا چاہیئے۔کیونکہ اگر کوئی شخص مہر تو زیادہ مقرر کر لیتا ہے مگر اس کو ادا نہیں کرتا تو وہ گنہ گار ہے۔چہارم : - نکاح کا اعلان ہونا چاہیئے۔اعلان جتنے زیادہ لوگوں میں کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے کیونکہ خفیہ نکاح کوئی نکاح نہیں۔نکاح کے اعلان کا یہ طریق ہے کہ کسی مجلس میں جہاں چند لوگ ( کم از کم دو آدمی ) جمع ہوں۔وہاں کوئی عالم مسنون طریق پر نکاح کا اعلان کرے۔یعنی پہلے خطبہ نکاح پڑھے : الحَمدُ لِلهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِيْنُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنُؤْمِنُ بِهِ وَنَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ وَنَعُوذُ بِاللهِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا مَنْ يَهْدِهِ اللهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ - أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيْمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ ط T وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمَانِ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ترجمہ :۔سب تعریفوں کا مستحق چونکہ اللہ تعالیٰ ہی ہے اس لئے ہم اُس کی تعریف کرتے ہیں۔اور اس سے مدد مانگتے ہیں۔اور اپنے گناہوں کی اُس سے بخشش چاہتے ہیں۔اور اُس پر ایمان لاتے ہیں۔اور اُس کی ذات پر توکل کرتے ہیں۔اور 41