دینی نصاب

by Other Authors

Page 29 of 377

دینی نصاب — Page 29

وفات دے۔اے اللہ ! اس کے اجر سے ہم کومحروم نہ رکھ اور اس کے بعد ہم کو کسی فتنہ میں نہ ڈال۔نابالغ کیلئے دُعا :- اللّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا سَلَفًا وَفَرَطَا وَذُخْرًا وَأَجْرًا - اے اللہ ! اس کو ہمارے فائدہ کیلئے پہلے جانے والا بنا۔اور ہمارے آرام کا ذریعہ بنا اور سامانِ خیر بنا اور آرام کا موجب بنا۔اگر میت نابالغ لڑکی کی ہو تو اس طرح دُعا کرے:۔اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا لَنَا سَلَفًا وَفَرَطَا وَذُخْرًا وَاَجْرًا - اگر میت سامنے نہ ہو یعنی مرنے والا کسی دوسری جگہ فوت ہو گیا ہو تو حسب ضرورت نماز جنازہ غائب پڑھی جاسکتی ہے۔۹- ایک ہی نیت میں کئی میت کی نماز جنازہ پڑھنا بھی جائز ہے۔ایسا شخص جو وبائی مرض میں مبتلا ہو کر فوت ہو گیا ہو اور دوسروں کے بیمار ہونے کا خطرہ ہو تو اس کو اپنے کپڑوں میں بغیر غسل دفن کرنا جائز ہے۔اسی طرح شہید کو بھی بغیر غسل اور کفن دفن کرنا چاہئیے۔تاہم اگر موقع ہو تو نماز جنازہ پڑھی جائے۔۱۱۔قبر کشادہ اور گہری بنائی جائے۔میت کو بغیر صندوق کے قبر میں لحد بنا کر دفنانا بہتر ہے تا ہم حفاظت کی غرض سے یا امانتا صندوق میں بند کر کے دفن کرنا جائز ہے۔تابوت (صندوق ) کی لمبائی سوا چھ فٹ۔چوڑائی پونے دو فٹ۔درمیان میں اونچائی ڈیڑھ فٹ۔کناروں پر اونچائی ایک فٹ۔قبر کوزمین سے اونچا کر دینا چاہیئے اور اونٹ کے کو بان کی مانند بنادینا چاہئیے۔صندوق کو رکھنے کیلئے قبر کی لمبائی سات فٹ۔چوڑائی ڈھائی فٹ اور گہرائی عموماً ساڑھے تین فٹ رکھی جاتی ہے۔29