دینی نصاب

by Other Authors

Page 30 of 377

دینی نصاب — Page 30

۱۲۔میت کو دفن کرنے کے بعد میت کیلئے اور اس کے پسماندگان کیلئے دُعا کی جائے۔۱۳۔نماز جنازہ فرض کفایہ ہے یعنی ایک مسلمان کے مرنے پر سب مسلمانوں پر فرض ہے کہ اس کی نماز جنازہ پڑھیں۔اگر کچھ لوگ نماز جنازہ پڑھ لیں تو وہ سب کی طرف سے کافی ہو جاتی ہے۔لیکن اگر کوئی نہ پڑھے تو سب گنہگار ہوں گے۔۱۴۔جنازہ ہر ایک مسلمان کا پڑھنا چاہئیے۔خواہ مرد ہو یا عورت، بچہ ہو یا بڑا۔جو بچہ ماں کے پیٹ سے زندہ پیدا ہو اس کا جنازہ پڑھا جائے۔۱۵۔جو شخص جنازہ کے ساتھ نماز جنازہ تک رہے اسے ایک قیراط ثواب ملتا ہے اور جو دفن تک ساتھ رہے اسے دو قیراط ثواب ملتا ہے۔۱۶ - میت کو بوسہ دینا جائز ہے لیکن رونا پیٹنا اور نوحہ کرنا، کپڑے وغیرہ پھاڑ نا خلاف سنت ہے۔فاتحہ خوانی۔قل خوانی یا تیسرا۔دسواں۔چالیسواں وغیرہ سب منع ہے۔۱۷۔میت کیلئے تین دن سے زیادہ سوگ کرنا منع ہے۔ہاں اگر متوفی عورت کا خاوند ہو تو اس عورت کیلئے ۴ مہینے ۱۰ا دن سوگ ہے۔وہ اس عرصہ میں زینت وغیرہ نہ کرے۔۱۸ - احمدی کو غیر احمدی کا جنازہ پڑھنے سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے منع فرمایا ہے۔اسلئے کسی احمدی کو غیر احمدی کا جنازہ نہیں پڑھنا چاہئیے۔۱۹۔قبرستان میں داخل ہوتے وقت السّلامُ عَلَيْكُمْ يَأَهْلَ الْقُبُورِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ لَا حِقُونَ۔ترجمہ: سلامتی ہو تم پر اے قبروں کے رہنے والو مسلمانوں میں سے! اور ہم بھی اللہ چاہے تو تم سے ملنے والے ہیں۔۲۰- قبرستان میں جا کر اہل قبور کے حق میں دُعا کرنی چاہئیے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور ان کو اپنے قرب اور جنت میں جگہ دے۔30