دینی نصاب — Page 201
بڑی طاقت کا مالک اور ایک بڑی جماعت کا مقتداء تھا اور شہزادوں کی طرح رہتا تھا اور اپنے ہم وطنوں اور ہم مذہبوں میں بڑا معزز و مکرم سمجھا جاتا تھا اور شہرت عامہ رکھتا تھا اپنی بدزبانیوں اور حضرت مرزا صاحب کی پیشگوئیوں کے بعد اس کی کیا حالت ہوتی ہے۔سُنو اور غور کرو :۔ا۔ڈوئی کے متعلق یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ شراب پیتا ہے حالانکہ وہ شراب کے خلاف وعظ کیا کرتا تھا۔۲- یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ ولد الزنا ہے۔۔اس کے مرید اس سے بدظن ہو کر اس کے خلاف ہو جاتے ہیں اور اُس کے کئی کروڑ روپے پر قبضہ کر کے اس کو اس کے شہر صحون سے نکال دیتے ہیں۔۴۔پچاس برس کی عمر میں جبکہ اسکی صحت بڑی اچھی تھی اُس پر فالج گرتا ہے جو اُسے ایک تختے کی طرح صاحب فراش کر دیتا ہے۔۵۔اور بالآخر حضرت مرزا صاحب کے آخری اشتہار مورخہ ۲۰ فروری ۱۹۰۷ء کے صرف چند ہی دن بعد یعنی اار مارچ 19ء کو اخباروں میں یہ تار چھپتا ہے کہ مفلوج اور نامراد ڈوئی اس جہان سے گذر گیا۔دیکھو یہ کس قدر عظیم الشان نشان ہے جو حضرت مرزا صاحب کے ہاتھ پر اسلام کی صداقت اور مسیحیت کے بطلان میں ظاہر ہوا اور یہ نشان ظاہر بھی ایسے طریق پر ہوا کہ حضرت مرزا صاحب کی پیشگوئی کے مطابق ساری دنیا اس کی گواہ بن گئی۔کیونکہ یورپ اور امریکہ کے بیسیوں انگریزی اخباروں میں حضرت مرزا صاحب اور ڈوئی کے مقابلہ کی خبریں شائع ہوکر زبان زد خلائق ہو چکی تھیں اس سے بڑھ کر کسر صلیب اور قتل دجال کیا ہوگا؟ جس کی آنکھیں ہوں دیکھے۔خلاصہ کلام یہ کہ آپ نے چار مختلف مرحلوں سے کسر صلیب اور قتل دجال کا کام انجام 201