دینی نصاب

by Other Authors

Page 202 of 377

دینی نصاب — Page 202

دیا۔اوّل۔وہ اختلافات اندرونی جنہوں نے اسلام کو بدنام کر رکھا تھا اور عیسائیوں کو اسلام کے خلاف بڑا دلیر کر دیا تھا اُن کو آپ نے دلائل نیرہ سے صاف کر دیا۔دوسرے آپ نے عقل و نقل سے میسحیت کے اصولی عقائد کا بطلان ثابت کیا اور اس بحث میں دلائل کا ایک سورج چڑھادیا اور مسیحیوں کو ایک بڑے مباحثہ میں مغلوب کیا۔تیسرے آپ نے واقعہ صلیب اور وفات مسیح اور قبر مسیح ناصری کے متعلق تاریخی تحقیقات کر کے مسیحی مذہب پر وہ کاری ضرب لگائی جس نے اس کو جڑ سے کاٹ کر رکھ دیا۔چوتھے دُعا اور روحانی مقابلوں اور زبردست الہی نشانوں کے ذریعہ آپ نے مسیحیت کے مقابل میں اسلام کو غالب کر دکھایا۔ان شموس اربعہ کی روشنی میں سوائے اس شخص کے جو بطن مادر سے ہی بومی صفات لیکر پیدا ہوا ہو کوئی شخص ایک لمحہ کیلئے بھی اسلام کی فتح اور مسیحیت کی شکست میں شک نہیں کر سکتا۔اور یہ سب حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ وقوع میں آیا۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِ وَعَلَى مُطَاعِهِ محمد صلوةٌ وَسَلَامًا دَامَّا وَبَارِك وَسَلِّم - تبلیغ ہدایت صفحه ۵۷ تا ۱۷۰) 202