دینی نصاب

by Other Authors

Page 200 of 377

دینی نصاب — Page 200

”ہندوستان میں ایک بیوقوف محمدی مسیح ہے جو مجھے بار بار لکھتا ہے کہ یسوع مسیح کی قبر کشمیر میں ہے اور لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تو اس بات کا جواب کیوں نہیں دیتا اور نیز یہ کہ تو اس شخص کا جواب کیوں نہیں دیتا (یعنی اس کی دعوت مباہلہ کا)۔مگر کیا تم خیال کرتے ہو کہ میں ان مچھروں اور مکھیوں کا جواب دوں گا۔اگر میں ان پر اپنا پاؤں رکھوں تو میں ان کو کچل کر مار ڈالوں۔“ پھر دوسرے پرچہ میں لکھتا ہے :۔”میرا کام یہ ہے کہ میں مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب سے لوگوں کو جمع کروں اور مسیحیوں کو اس شہر (اس سے ڈوئی کا آباد کیا ہوا شہر صیحون مراد ہے ) اور دوسرے شہروں میں آباد کروں یہاں تک کہ وہ دن آجائے کہ محمدی مذہب دنیا سے مٹا دیا جائے۔اے خدا! ہمیں وہ طاقت دکھلا“۔اس پر حضرت مرزا صاحب نے دوبارہ ایک اشتہار کے ذریعہ سے ڈوئی کو مخاطب کیا اور لکھا کہ تم نے میری دعوت مباہلہ کا جواب نہیں دیا۔اب میں تمہیں پھر چیلنج دیتا ہوں کہ میرے مقابلہ میں نکل آؤ۔اور میں تم کو سات ماہ کی مہلت دیتا ہوں۔اگر تم نے اس عرصہ میں بھی جواب نہ دیا تو تمہارا فرار سمجھا جائے گا اور تمہارے صیحون پر جس کو تم نے مسیح ناصری کے نزول کے لئے تیار کیا ہے آفت آئے گی اور خدا میرے ذریعہ سے اسلام کا غلبہ ظاہر کر دیا۔وغیرہ وغیرہ۔یہ اشتہار بھی امریکہ کے کئی اخباروں میں شائع ہو گیا اور نیز ہمارے رسالہ ریویو آف ریلیجنز بابت ۱۹۰۲-۳ء میں بھی اس کا ذکر موجود ہے اور ۲۰ فروری ۱۹۰۷ ء کے ایک اشتہار میں حضرت مرزا صاحب نے اعلان کیا کہ ” خدا فرماتا ہے کہ میں ایک تازہ نشان ظاہر کرونگا جس میں فتح عظیم ہوگی اور وہ تمام دنیا کیلئے ایک نشان ہوگا۔( قادیان کے آریہ اور ہم ) اب دیکھو کہ خدا کیا دکھاتا ہے وہ ڈوئی جو حضرت مرزا صاحب کے مقابلہ کے وقت ایک 200