دینی نصاب

by Other Authors

Page 137 of 377

دینی نصاب — Page 137

امیدوں پر پانی پھر گیا اسی طرح ان کے ساتھ معاملہ ہوگا کیونکہ خدا اور رسول کے وعدہ کے خلاف امید رکھ کر کوئی شخص مراد کو نہیں پہنچ سکتا۔اصل میں بات یہ ہے کہ آئندہ آنے والے مصلح کے روحانی عروج کو ظاہر کرنے کیلئے اور اس کی ترقیات اور لوگوں کی مخالفت کا پورا نقشہ لوگوں کے دلوں پر جمانے کیلئے بعض اوقات جنگی اصطلاحات کو بطور استعارہ کے استعمال کیا جا تا ہے لیکن لوگ لاعلمی کی وجہ سے ایسے کلمات کے ظاہری معنوں پر جم جاتے ہیں اور پھر ان کے مطابق مدعی کو ماپتے ہیں اور وہ اور بھی اندھے ہو جاتے ہیں جبکہ وہ ایک دنیا وی بادشاہ کے ظہور میں اپنا نفع دیکھتے ہیں۔ایک امن سے کام کرنے والا مصلح کیا بنا سکتا ہے؟ وہ نہ تو ان کی مالی حالت درست کر سکتا ہے اور نہ ہی سیاسی طور پر ان کی حالت سنوار سکتا ہے۔لیکن ایک جنگجو نبی بڑی آسانی کے ساتھ اُن کے خالی کیسوں کو بھر سکتا ہے اور ان کو ملک میں حاکم بنا سکتا ہے اس لئے ان کو کیا ضرورت پڑی کہ ان سبز باغوں سے نکل کر جھاڑ دار راستوں میں قدم رکھیں۔لیکن وہ اتنا نہیں سوچتے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والے مصلحوں کا اصل کام روحانی اصلاح ہے۔پس اگر وہ آتے ہی تلوار اُٹھا لیں تو اُن کی بعثت کا مطلب ہی فوت ہو جاتا ہے۔لہذا مہدی معہود کے متعلق بعض احادیث میں جنگی اصطلاحات کا استعمال کیا جانا اس بات کو ظاہر نہیں کرتا کہ مہدی ایک دنیاوی جرنیل کے طور پر ظاہر ہوگا بلکہ ان سے صرف یہ مراد ہے کہ مہدی کی بعثت فوق العادت نشانوں کے ساتھ ہوگی اور وہ اسلام کی صداقت میں ایسے براہین قاطعہ لائے گا جن سے مخالفین پر گو یا موت وارد ہو جائے گی۔اس کے سوا ان کا اور کوئی مطلب نہیں۔چاہو تو قبول کرو۔اب ہم ان دو غلط فہمیوں کو دور کر چکے ہیں جو حضرت مرزا صاحب کے دعوئی کے رستے میں عوام الناس کیلئے ایک خطر ناک ٹھو کر بن رہی ہیں۔یعنی ہم بفضلہ تعالیٰ یہ ثابت 137