دینی نصاب

by Other Authors

Page 136 of 377

دینی نصاب — Page 136

در کنار مہدی تو جنگوں کے سلسلہ کو بند کرنے والا ہوگا۔مگر ہمارے مسلمان بھائی پھر بھی قرآن شریف کی تعلیم کے خلاف غازی مہدی کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ان تمام دلائل سے ظاہر ہے کہ کوئی غازی مہدی نہیں آئے گا بلکہ اگر کوئی آئے گا تو امن اور صلح سے کام کرنے والا آئیگا۔لیکن یہاں ایک شبہ پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ جب اسلام مذہب کے معاملہ میں جبر کی تعلیم نہیں دیتا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی خونی مہدی کی خبر نہیں دی تو مسلمانوں میں یہ عقیدہ کس طرح آگیا؟ سو اس کا جواب یہ ہے کہ بدقسمتی سے عوام الناس کا یہ قاعدہ ہے کہ وہ پیشگوئیوں کے ظاہری الفاظ پر جم جاتے ہیں اور ان کے باطنی اور حقیقی پہلوکو بالکل نظر انداز کر دیتے ہیں مثلاً ناظرین سے یہ امر پوشیدہ نہیں کہ بنی اسرائیل سے یہ وعدہ تھا کہ جب اُن میں مسیح ظاہر ہوگا تو وہ ایک عظیم الشان یہودی سلطنت کی بنیاد ڈالے گا۔(زکریہ ۹/۱۰) لیکن جب مسیح ناصری نے مسیحیت کا دعوی کیا تو یہود نے دیکھا کہ وہ ایک کمزور بے یارو مددگار آدمی ہے جس نے کسی سلطنت کی بنیاد نہیں ڈالی بلکہ امن کے ساتھ رومی سلطنت کے ماتحت اپنی رسالت کی تبلیغ کرنے لگ گیا۔ذرا یہود کی مایوسی کا اندازہ لگاؤ۔وہ ایک ایسے شخص کا انتظار کر رہے تھے جس نے انہیں بادشاہت کے تخت پر بٹھانا تھا اور ایک بڑی یہودی سلطنت کا بانی ہونا تھا لیکن جب مسیح آیا تو اس نے کیا کیا ؟ خود اُسی کے الفاظ سنئے :- لومڑیوں کیلئے ماندیں اور ہوا کے پرندوں کے واسطے بسیرے ہیں پر ابن آدم کیلئے (متی باب ۸ آیت ۲۰) جگہ نہیں جہاں اپنا سر دھرے۔“ ٹھیک اسی طرح مسلمان ایک غازی مہدی کے منتظر ہیں جو کافروں کو قتل کرے گا اور ایک عظیم الشان اسلامی سلطنت کی بنیاد رکھے گا لیکن جس طرح بنی اسرائیل کی سب 136