دینی معلومات — Page 92
سوال: آپ نے دوسری شادی کن سے اور کب کی ؟ جواب: حضرت سیدہ طاہرہ صدیقہ صاحبہ (اطال اللہ عمر ھا) سے اپریل 1982ء کو۔حقیقی سوال: آپ کی کتب میں سے چند ایک کے نام بتائیں۔جواب: قرآنی انوار ، تعمیر بیت اللہ کے 23 عظیم الشان مقاصد ، ایک سچے اور خادم کے 12 اوصاف، ہمارے عقائد، المصابیح، جلسہ سالانہ کی دعائیں، امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ۔سوال: خلافت ثالثہ کے عہد کی بعض اہم تحریکات بتائیں۔جواب: فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک، وقف عارضی کی تحریک، نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم، صد سالہ احمدیہ جوبلی کی تحریک، احمد یہ تعلیمی منصوبہ کی تحریک، تعلیم القرآن، وقف بعد از ریٹائر منٹ۔سوال: احمد یہ تعلیمی منصوبہ کیا تھا؟ جواب: 28 اکتوبر 1979ء کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے یہ تحریک فرمائی کہ ہر احمدی لڑکا کم از کم میٹرک اور ہر احمدی لڑکی کم از کم مڈل تک ضرور تعلیم حاصل کرے نیز حضور نے اعلان فرمایا کہ بورڈ اور یونیورسٹی میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامی تمنے دیئے جائیں گے۔تقسیم تمغہ جات کی پہلی تقریب 13 جون 1980ء کو منعقد ہوئی۔92