دینی معلومات

by Other Authors

Page 93 of 145

دینی معلومات — Page 93

سوال: حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے غیر ممالک کے دورے کس کس سال فرمائے؟ جواب: 1967ء میں برطانیہ، جرمنی، سوئٹزر لینڈ، ہالینڈ، ڈنمارک کا دورہ فرمایا۔(اس دورہ میں مسجد نصرت جہاں کو پن ہیگن کا افتتاح فرمایا۔) 1970ء میں مغربی افریقہ کا پہلا دورہ فرمایا۔گھانا، سیر الیون، نائیجریا، آئیوری کوسٹ، لائبیریا اور گیمبیا وغیرہ کا۔پھر انگلستان تشریف لے گئے۔1973ء میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ، ڈنمارک، سویڈن، برطانیہ کا۔1975ء میں انگلستان، سویڈن، ناروے ، گوٹن برگ سویڈن میں مسجد ناصر کا سنگ بنیاد رکھا۔1976ء میں یورپ کے درج ذیل ممالک کے علاوہ امریکہ اور کینیڈا کا بھی دورہ فرمایا۔برطانیہ ، سویڈن، ناروے، ڈنمارک، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ۔1978ء میں دورہ یورپ برائے شرکت کسر صلیب کا نفرنس فرمایا۔1980ء میں براعظم یورپ، امریکہ اور افریقہ کے 13 ممالک کا دورہ فرمایا۔93