دینی معلومات

by Other Authors

Page 91 of 145

دینی معلومات — Page 91

سوال: سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ 1980ء کو کیا خصوصی امتیاز حاصل ہے؟ جواب: یہ اجتماع چودھویں اور پندرھویں صدی کے سنگم پر منعقد ہوا اور اس کے تینوں دن حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ نے ولولہ انگیز خطابات فرمائے۔سوال: مسجد بشارت “سپین کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ جواب: یہ سپین میں تقریباً سات سو سال بعد تعمیر ہونے والی پہلی مسجد ہے۔جس کی تعمیر کی سعادت جماعت احمدیہ کے حصہ میں آئی۔اس کا سنگ بنیاد حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے 9 اکتوبر 1980ء کو رکھا اور حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 10 ستمبر 1982ء کو اس کا افتتاح فرمایا۔سوال: ”ستارہ احمدیت “ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ جواب: حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے جلسہ سالانہ 1981ء کے موقع پر جماعت احمدیہ کو ان برگزیدہ لوگوں کے نشان کے طور پر جو پیدا ہوئے اور قیامت تک پیدا ہوتے رہیں گے۔”ستارہ احمدیت عطا فرمایا۔اس ستارے کے چودہ صدیوں کے بالمقابل 14 کونے ہیں۔ہر کونے پر اللہ اکبر اور درمیان میں لا الہ الا اللہ لکھا ہوا ہے۔سوال: حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کی زوجہ محترمہ حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ نے کب وفات پائی ؟ جواب:3 دسمبر 1981ء کو۔91