دینی معلومات

by Other Authors

Page 90 of 145

دینی معلومات — Page 90

سوال: قومی اسمبلی 1974ء میں جماعت احمدیہ کے وفد پر کتنے روز تک جرح جاری رہی؟ جواب: دو دن تک حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے محضر نامہ پڑھا جس کے بعد گیارہ دن تک سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا۔سوال: 1974ء میں جماعت احمدیہ کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے والی قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو کب اور کہاں پھانسی دی گئی ؟ جواب:4, اپریل 1979ء کو سنٹرل جیل راولپنڈی میں۔سوال: تاریخی کسر صلیب کا نفرنس کب اور کہاں منعقد ہوئی ؟ جواب: 2، 3، 4 جون 1978ء کو لندن میں ہوئی۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ بنفس نفیس شریک ہوئے اور 4 جون کو اختتامی خطاب فرمایا۔سوال: پہلی احمدی خاتون جن کو راہ مولیٰ میں قربان کر دیا گیا ان کا نام بتائیں ؟ جواب: محترمہ رشیدہ بیگم صاحبہ۔1978ء میں سانگلہ ہل میں راہ مولیٰ میں قربان کر دیا گیا۔سوال: اطفال الاحمدیہ “ کے معیار کبیر کا قیام کب ہوا؟ جواب: 1980ء میں۔اس معیار میں 13 سال سے 15 سال کے بچے شامل ہیں جبکہ معیار صغیر میں 7 سال سے 12 سال تک کے بچے شامل ہیں۔90