دینی معلومات

by Other Authors

Page 89 of 145

دینی معلومات — Page 89

سوال: افریقی ممالک کیلئے نصرت جہاں سکیم کا آغاز کب ہوا؟ جواب: 24 مئی 1970ء کو مسجد فضل لندن میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم کا اعلان فرمایا۔اور 12 جون کو ربوہ میں نصرت جہاں ریزرو فنڈ کی تحریک فرمائی۔سوال:-خدام الاحمدیہ کے رومال کا نمونہ کب اور کس نے مقرر فرمایا؟ جواب: مرکزی سالانہ اجتماع کے موقع پر 5 اکتوبر 1972ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے۔سوال: حضور نے صد سالہ جوبلی منصوبہ کا اعلان کب فرمایا؟ جواب: 28دسمبر 1973ء جلسہ سالانہ کے موقع پر فرمایا اور صد سالہ جوبلی کی دعاؤں پر مشتمل روحانی منصوبہ کا اعلان 8 فروری 1974ء کو فرمایا۔سوال: 1974ء میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں جماعت احمدیہ کی نمائندگی میں جو وفد پیش ہوا اس کے ممبران کے نام بتائیں۔جواب: حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ، حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ، محترم شیخ محمد احمد مظہر صاحب، محترم مولانا ابو العطاء صاحب، محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب۔89