دینی معلومات — Page 88
سوال: وقف جدید دفتر اطفال کا قیام کب ہوا؟ جواب: 17, اکتوبر 1966ء کو حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے احمدی بچوں سے پچاس ہزار روپے جمع کرنے کا مطالبہ فرمایا۔سوال: مسجد اقصیٰ ربوہ کا سنگ بنیاد اور افتتاح کب ہوا؟ جواب: سنگ بنیاد 28 اکتوبر 1966ء کو اور افتتاح 31 مارچ 1972ء کو۔سوال: خلافت لائبریری ربوہ کی عمارت کا سنگ بنیاد اور افتتاح کس نے اور کب کیا؟ جواب: حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ نے۔سنگ بنیاد 18 جنوری 1970ء کو اور افتتاح 3 اکتوبر 1971ء کو۔سوال: 1970ء کے دورہ افریقہ کے دوران حضور نے کن کن ممالک کے سر بر اہان سے ملاقات کی؟ جواب: نائیجریا کے صدر Yakubu Gowon، صدر گھانا Akwasi Afrifa، صدر لائبیریا William Tubman، صدر گیمبیا Dawda Jawara اور وزیر اعظم سیر الیونSiaka Stevens سے۔عظ 88