دینی معلومات — Page 87
گورنر جنرل بنے) حصول برکت کی خاطر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کپڑے کی درخواست کی۔اس طرح وہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے“ کی پیشگوئی کے پہلے مظہر بنے۔سوال: آپ نے نوجوانان احمدیت کیلئے کیا مائو ( نصب العین) تجویز فرمایا ہے ؟ جواب: حضرت مسیح موعود کا الہام ” تیری عاجزانہ راہیں اس کو پسند آئیں۔“ سوال: حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کا کوئی الہام بتائیں؟ جواب: بُشرى لَكُمْ سوال: کوئی ایسا الہام بتائیں جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام، حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اور حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ تینوں کو ہوا ہو۔جواب : يَا دَاوُدُ إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ ترجمہ : اے داؤد ! ہم نے تجھے زمین میں اپنا جانشین بنایا ہے۔سوال: تحریک جدید کے دفتر سوم کا اجراء کب اور کس نے کیا؟ جواب:22, اپریل 1966ء کو حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے دفتر سوم کے اجراء کا اعلان فرمایا اور فرمایا کہ یہ دفتر 1965ء سے جاری شدہ سمجھا جائے گا تا کہ حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کے دور کی طرف منسوب ہو۔87