دینی معلومات

by Other Authors

Page 81 of 145

دینی معلومات — Page 81

نوٹ:90-1989ء سے حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مرکزی صدارت کو ختم کر کے ہر ملک میں ذیلی تنظیموں کے صدران کا نظام جاری فرمایا۔سوال: ناصرات الاحمدیہ کی تنظیم کب قائم ہوئی؟ جواب:1928ء میں۔سوال: خدام الاحمدیہ کی مختصر تاریخ بتائیں۔جواب: 31 جنوری 1938ء کو باجازت حضرت مصلح موعود دینی درد رکھنے والے نوجوانوں کے ذریعہ ایک تنظیم قائم ہوئی۔جس کا نام حضرت مصلح موعودؓ نے 4 فروری 1938ء کو مجلس خدام الاحمدیہ رکھا۔اس مجلس کے ممبر 15 تا 40 سال کی عمر کے نوجوان ہوتے ہیں۔اس کے پہلے داعی مکرم شیخ محبوب عالم صاحب خالد ایم۔اے تھے۔پہلے سال کے لئے صدر مکرم مولوی قمر الدین صاحب فاضل چنے گئے۔مجلس خدام الاحمدیہ کے صدر ان کے اسماء اور زمانہ صدارت حسب ذیل ہے: 1 - مکرم مولوی قمر الدین صاحب 39-1938ء 2- حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ 1939-40ء تا 31 اکتوبر 1949ء 3-سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 81 *1959-60 1949131