دینی معلومات — Page 79
سوال: حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی چند تحریکات بتائیں۔جواب: تحریک جدید ، وقف جدید، وقف زندگی کی تحریک، حفظ قرآن کی تحریک، مجلس انصار اللہ مجلس خدام الاحمدیہ ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ کا قیام۔سوال: تحریک جدید کی ابتداء کب ہوئی نیز اس کے کتنے مطالبات ہیں؟ جواب :1934ء میں۔کل 27 مطالبات ہیں۔مثلاً سادہ زندگی، وقف زندگی، و قار عمل۔سوال: تحریک جدید کے پہلے سال حضرت مصلح موعودؓ نے کتنی رقم کا مطالبہ کیا اور جماعت نے کس قدر ادا کی؟ جواب: مطالبہ ستائیس ہزار روپے کا تھا۔جماعت نے وعدے ایک لاکھ چار ہزار روپے کے کئے اور نقد ادا ئیگی پینتیس ہزار روپے کر دی۔سوال: تحریک جدید کے دفتر دوم کی بنیاد کب رکھی گئی؟ جواب:24 نومبر 1944ء سوال: وقف جدید کا اجر اکب ہوا نیز اس کی ساری دنیا تک توسیع کا اعلان کب ہوا؟ جواب: دسمبر 1957ء میں حضرت مصلح موعود نے وقف جدید کا اجرا فرمایا۔اس کے ذریعہ اندرون ملک معلمین تبشیر و تربیت کا کام کررہے ہیں۔دسمبر 1985ء میں 79