دینی معلومات — Page 78
سوال: ربوہ میں مندرجہ ذیل مرکزی دفاتر کا سنگ بنیاد کب اور کس نے رکھا۔قصر خلافت ، دفاتر صدر انجمن احمد یہ ، دفاتر تحریک جدید ، دفتر لجنہ اماءاللہ۔جواب: 31 مئی 1950ء کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے۔سوال: مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے دفتر کے سنگ بنیاد اور افتتاح کی تاریخیں بتائیں؟ جواب: سنگ بنیاد 6 فروری 1952ء، افتاح 5۔اپریل 1952ء سوال: اینٹی احمد یہ تحریک کے دوران حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب اور حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کب گرفتار ہوئے اور رہائی کب ہوئی ؟ جواب: یکم اپریل 1953ء کو گرفتار ہوئے اور 28 مئی 1953ء کو رہائی ہوئی۔سوال: حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ پر کس شخص نے قاتلانہ حملہ کیا اور کب ؟ جواب: مسجد مبارک ربوہ میں 10 مارچ 1954ء کو بعد نماز عصر ایک عبد الحمید نے۔سوال: حضور دوسرے دورہ یورپ کے سلسلہ میں کب کراچی سے روانہ ہوئے؟ جواب: 29 اپریل 1955ء کو۔شخص 78