دینی معلومات — Page 77
سوال: حضرت مصلح موعودؓ نے قادیان سے پاکستان کی طرف کب ہجرت کی ؟ جواب:31 اگست 1947ء کو۔سوال: پاکستان کی پہلی مجلس مشاورت کا انعقاد کب ہوا؟ جواب: 7 ستمبر 1947ء کو۔سوال: لاہور میں صدر انجمن احمدیہ پاکستان کی بنیا د کب رکھی گئی ؟ جواب: یکم ستمبر 1947ء کو۔سوال: پاکستان میں جماعت احمدیہ کا پہلا سالانہ جلسہ کب اور کہاں ہوا؟ جواب : 27، 28 دسمبر 1947ء کو بمقام لاہور سوال: ربوہ کی بنیاد کس نے اور کب رکھی ؟ جواب: حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے اپنے ایک کشف کی بناء پر اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی داغ ہجرت کو پورا کرتے ہوئے اس کی بنیاد 20 ستمبر 1948ء کو رکھی۔سوال: ربوہ میں پہلا جلسہ سالانہ کب منعقد ہوا؟ جواب: 17،16،15، اپریل 1949ء کو۔77